مریم نواز کی سیاست کی خاطر آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دینگے، وزراء مملکت معاون خصوصی

مریم نواز کی سیاست کی خاطر آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دینگے، وزراء ...

  

        اسلام آباد (این این آئی) وزرائے مملکت فرخ حبیب اور زرتاج گل اور پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری اور معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، نے کہا ہے کہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز صاحبہ آپ کو قانون توڑنے کی عادت اور ویڈیو بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا شوق ہے، اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے عمران خان سے متعلق بیان دیتی ہیں،گالم گلوچ کی زبان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں، ہم کیوں نواز شریف بنیں گے، نواز شریف مریم نواز کو مبارک ہوں۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے، جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اقتدار کے حصول کیلئے آئینی ادارے کو قربان کرنے کو تیار ہیں، مریم نواز پاکستان کی عدالتوں اور محافظ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کو قانون توڑنے کی عادت ہے اور ویڈیو بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا شوق ہے مگر ہم آپ کی سیاست کی خاطر پاکستان کے آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی جس کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنے کا ذخیرہ موجود ہے،سینیٹ، آزاد کشمیر ہر جگہ پی ایم ایل ن کو اس خاتون کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ملک کے قابل احترام اداروں کی تضحیک کرتی ہے یہی ان کا پورٹ فولیو ہے۔آپ چوروں کی سرغنہ ہیں، آپ سزا یافتہ مجرم ہیں، عوام مزید آپ کی ڈرامہ بازی برداشت نہیں کر سکتی۔

وزراء مملکت

مزید :

صفحہ اول -