شاید امریکہ سے تعلقات اب ویسے نہ ہو ں جیسے کسی زمانے میں تھے، اسد مجید
نیویارک(آئی این پی) امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ شاید امریکہ سے تعلقات اب ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔نیویارک میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید امریکہ سے تعلقات اب ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے،ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں (چین اور امریکا) سے تعلقات ہم جس حد تک متوازی چلاسکیں وہ چلائیں۔
امریکہ سے تعلقات