شوکت ترین کا دورہ واشنگٹن ڈی سی   راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کرینگے

   شوکت ترین کا دورہ واشنگٹن ڈی سی   راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی) وزیر خزانہ شوکت ترین آج واشنگٹن ڈی سی میں اپنے دورے کا آغاز کریں گے۔ وزیر خزانہ پاکستان امریکا بزنس کونسل(USPBC) کی دعوت پر رانڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر،سیکریٹری فنانس یوسف خان اور امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اسدمجید خان بھی وفاقی وزیرکے ہمراہ ہوں گے۔  وزیر خزانہ United States Institute of Peace (USIP) میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں گفتگو کریں گے۔وزیر خزانہ ترکی  کے ہم منصب  سے بھی ملاقات کریں گے۔
 شوکت ترین

مزید :

صفحہ اول -