انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے آخری تین دن رہ گئے 

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے آخری تین دن رہ گئے 

  

 اسلام آباد (این این آئی)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے آخری تین دن رہ گئے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق مقررہ تاریخ 15 اکتوبر میں مزید توسیع نہیں ہو گی۔ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ نے کہا کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جلد ازجلد جمع کروالیں، مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور دو سال قید بھی ہو سکتی ہے، ایف بی آر کا آئرس آن لائن پورٹل 24 گھنٹے پوری روانی کے ساتھ چل رہا ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے کہاکہ آئی ٹی سسٹم کی استعداد کار میں بہتری لائی گئی ہے 

 آخری تین

مزید :

صفحہ اول -