مفتی محمود کانفرنس، حکومت کے خاتمہ اور مہنگائی کیخلاف سنگ میل ثابت ہو گی: عطا ء الحق درویش

مفتی محمود کانفرنس، حکومت کے خاتمہ اور مہنگائی کیخلاف سنگ میل ثابت ہو گی: ...

  

      صوابی(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو پشاور کے مقام پر ہونے والے مفتی محمود کانفرنس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کرینگے۔ یہ اجتماع عام سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے، بے ہنگم مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی اور لا قانونیت کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گا۔یہ ایک تاریخی اور عظیم الشان اجتماع ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنے ارادوں کے مطابق سن 1973کے آئین پاکستان میں تر میم کی کوشش کی تو حکمرانوں کو آئین میں ترامیم کرنے نہیں دینگے۔اور اس کی ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہو گی جو اس میں ترامیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ چودہ اکتوبر کو پشاورکے مقام پر مفتی محمود کانفرنس موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور انداز میں کامیابی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت اقتدار میں لایا گیا ہے جس کا ایجنڈا سن1973 کے آئین پاکستان میں ترامیم کر کے قادیانیوں کو واپس دوبارہ مسلمان کرنے،اسلامی تہذیب کو ختم کرکے اس کی جگہ مغربی تہذیب کو مسلط کرنا، ملک میں قائم ستائیس ہزار دینی مدارس کا موجودہ نظام ختم کرنا، سی پیک کو رول بیک کرنا، کشمیر کو فروخت کرنا اور تمام سرکاری اداروں کو آئی ایم ایف کی جولی میں ڈالنا ہے لیکن جے یو آئی عوامی تعاون سے سیاسی اور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں یہ تمام عزائم ناکام بنادے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بد ترین مہنگائی، بد امنی، لا قانونیت، کرپشن اور ٹیکسز میں آئے روز اضافے سمیت تمام بحرانوں کا ذمہ دار عمران خان اور اس کو سپورٹ کرنے والے ہیں انہوں نے کہاکہ بارہ اکتوبر کی مفتی محمود کانفرنس کے لئے تیاریاں عروج پر ہے تمام اضلاع سے کارکن قافلوں کی شکل میں اس کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صوبے میں ہونے والے متوقع بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اُترئے گی اور اس کے نتیجے میں پورے صوبے میں کلین سوئپ کرئے گی۔

مزید :

صفحہ اول -