رہائشی مکان میں شراب تیار کرنے والا ملزم گرفتار

رہائشی مکان میں شراب تیار کرنے والا ملزم گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے مسکین آباد کے علاقہ میں رہائشی گھر میں قائم شراب فیکٹری سیل کرتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم اپنے گھر میں شراب تیار کرنے کے بعد مختلف علاقوں کو سپلائی کرتا تھا، کارروائی کے دوران گھر سے 31 بوتل تیار شراب سمیت، کمیکلز، ڈرمز، خالی بوتل، خام مال، پستول، رائفل اور دھندہ رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کا تعلق منظم شراب سپلائر گروہ سے ہے جس نے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کرا دی ہے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم کو اطلاع ملی تھی کہ مسکین آباد کے علاقہ میں ایک رہائشی گھر میں شراب تیار کرنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کو سپلائی کی جاتی ہے جس پر ایس ایچ او تیمور سلیم نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر میں قائم شراب فیکٹری سیل کرتے ہوئے ملوث ملزم سہیل عباس ولد شریف کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر میں شراب تیار کرنے کے بعد مختلف علاقوں کو سپلائی کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کرا دی ہے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، کارروائی کے دوران گھر سے 31 بوتل شراب، کیمکلز، خام مال، خالی بوتل اور ڈرمز سمیت پستول اور رائفل بھی برآمدکر لی گئی ہے، اسی طرح ملزم کے قبضہ سے دھندہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -