گولڈن سٹار کرکٹ کلب کا  سالانہ جنرل باڈی اجلاس 

گولڈن سٹار کرکٹ کلب کا  سالانہ جنرل باڈی اجلاس 

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس۔ سید علی شاہ صدر اور جنید ہارون خزانچی منتخب۔ جنرل باڈی اجلاس میں تمام ممبران کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق گولڈن سٹارکرکٹ کلب کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس عبد الولی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں صدارت اور خزانچی کے عہدوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے صدارتی امیدوار سید علی شاہ اور خزانچی کے عہدے پر جنید ہارون کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے جس کی وجہ سے دونوں امیدوار آئندہ دو سال کے لیے گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے صدر اور خزانچی منتخب ہو گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -