رات کی تاریکی میں گھروں سے  چوری کرنیوالے گروہ کاسرغنہ کو گرفتار 

رات کی تاریکی میں گھروں سے  چوری کرنیوالے گروہ کاسرغنہ کو گرفتار 

  

نوشہرہ(بیور ورپورٹ)نوشہرہ اکبر پورہ پولیس نے رات کی تاریکی میں گھروں سے چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کا اعتراف جرم۔نقدی برآمد 09-10-2021 کو نورالامین ساکن بالو نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ آدھی رات کو کچھ آوزیں سن کر بیدار ہوئے دیکھا تو نامعلوم ملزمان گھر کے صحن میں بامسلح کھڑے تھے۔جن کا تعاقب کرنے پر ملزمان نے ہم پر فائرنگ کی جس سے ہم محفوظ رہیاور ملزمان بھاگ گئے۔کمروں کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزمان گھر سے 20 ہزار نقد اور ایک عدد موبائیل چوری کرکے لے گئے ہیں۔فوری طور پر انوسٹی گیشن یونٹ موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کئے گئے۔روشن زیب خان DSP پبی نے نیک زمان خان SHO اکبر پورہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیش ٹیم نے مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کی۔شواہد اور جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی۔ملزم صدام ولد تجلی خان ساکن تیراہ حال ترناب پشاور کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں۔*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -