کے پی ہاکی ایسوسی ایشن  کے چیئرمین سعید خان کا دورہ  لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم

کے پی ہاکی ایسوسی ایشن  کے چیئرمین سعید خان کا دورہ  لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم

  

پشاور(نیوزرپورٹر)کے پی ہاکی لیگ کے میچز کے دوران لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں  ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید خان نے اچانک دورا کیا اور وہاں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر انکے ہمراہ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ ' اولمپین رحیم خان ' ضیا بنوری سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے سمیت پاکستان میں پہلی بار ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے جو خوش آیند ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ لیگ ایسی طرح ہر سال چلتی رہی تو وہ دن دور نہیں کہ آیندہ دس بارہ سالوں میں پاکستان کی قومی ٹیم اولمپکس مڈل بھی جیتے گی اور ولڈ ٹائٹل بھی اپنے نام کرے گی شرت یہ ہے کہ یہ سب اسی طرح ولولے کے ساتھ چلتا رہا تو نئے بہترین کوچ اور کھلاڑی نکلے گے جو پاکستان کانام روشن کریں گے اور پاکستان کی عالمی سطح پر کھیل کا عروج ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا موازنہ اس کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا لکین اتنا ضرور کہوں گا کہ اور صوبوں نے بھی تعاون کیا تو وہ دن دور نہیں یہ کھیل کرکٹ کے قریب پہنچ جائے گا آخر میں انہوں نے ہاکی لیگ کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -