ملک اشفاق خان پی پی کا قیمتی سرمایہ تھے‘ شیر اعظم وزیر

  ملک اشفاق خان پی پی کا قیمتی سرمایہ تھے‘ شیر اعظم وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وسابق صوبائی وزیر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان کا دن دیہاڑے جوڈیشل کپلیکس،ٹریفک پولیس چوکی اورصدر پولیس سٹیشن کے درمیان پولیس سیکورٹی کی موجودگی کے باوجود ملزمان کا فرار ہونا اور ایف آئی آر میں نامزدگی کے باوجود گرفتار نہ ہونا حکومت اور پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے پیپلز پارٹی فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے ملک اشفاق خان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور ایک فائٹر کارکن تھے انکی موت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو کمی ضرور ہوئی ہے لیکن ہم توقع رکھتے ہیں کہ انکے بچے اس کمی کو ضرور پورا کریں گے اورپیپلز پارٹی ہر مرحلے پر ملک اشفاق خان کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں پیپلز پارٹی کے مقتول صدر ملک اشفاق خان کے بھائی ملک اسحاق خان اور بیٹوں ملک ذیشان خان،ملک اکبر خان،ملک فہد خان اور ملک محمد خان وخاندان کے دیگر افراد سے اظہار تعزیت اور ملک اشفاق خان کیلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر کیاشیراعظم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور ملک اشفاق خان کو ماضی میں ہر حکومت نے ملک اشفاق خان کو وفاداری تبدیل کرنے کی پیشکش کی لیکن ملک اشفاق خان نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بے وفائی نہیں کی اور مرتے دم تک پیپلز پارٹی کے وفادار رہے وہ پارٹی کے بانی کارکنوں میں تھے اور نڈر،دلیر اور بہادر کارکن تھے جنہوں نے ہر کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی پیپلز پارٹی کا وہ قیمتی سرمایہ تھا اور پیپلز پارٹی کی تاریخ میں ان کا نام خدمات اور وفاداری اور صاف گوئی کے حوالے سے سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگااللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے قائمقام ضلعی صدر ادریس خان،جنرل سیکرٹری تاج محمد خان ایڈوکیٹ،سابق ضلعی صدر ملک شکیل خان،سابق ضلعی صدر حاجی ظفر علی خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری لائق الرحمن،یونس خان،بسم اللہ جان،یعقوب خان،پرویز خان،عاطف الرحمن خٹک،ملک شاہ زیب خان ودیگر کارکن اور عہدیدار بھی موجود تھے۔