ضم اضلاع میں اقلیتوں کی اپنی کوئی زمین نہیں ہیں‘ ملک ارشد مسیح

   ضم اضلاع میں اقلیتوں کی اپنی کوئی زمین نہیں ہیں‘ ملک ارشد مسیح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جمرود(نمائندہ خصوصی)ضم اضلاع میں اقلیتوں کی اپنی کوئی زمین نہیں ہیں جس کے باعث سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ارشد مسیح ضلع خیبرتحصیل جمرودکے رہائشی اورپاکستان مینارٹیز الائنس کے ایگزیکٹو ممبرملک ارشد مسیح نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں ہماری اقلیتی برادری 1914سے رہائش پذیرہیں لیکن ہماری اپنی کوئی زمین نہیں ہیں اس وقت سے جن گھروں میں رہتے ہیں آبادی بڑھنے کے باعث ان میں کمرے کم پڑگئے ہیں اور ایک کمرہ میں دس دس افراد رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں پرائیویسی ختم ہوگئی ہیں جبکہ نئے کمرے بنانے کیلئے ہمارے پاس زمین نہیں ہیں۔ہم نے متعلقہ محکمہ میں اقلیتوں کے لئے مخصوص زمین فراہم کرنے کے لئے درخواست بھی جمع کی ہیں۔ہم وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا صوبے کے دوسرے اضلاع کے اقلیتوں کو فنڈدینے پر مشکور ہیں اور ان سے یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ ضم اضلاع کے اقلیتوں کے لئے بھی زمین فراہمی کے حوالے سے سکیم شروع کی جائے جس سے اقلیت برادری بھی استفادہ حاصل کریں۔