پولیس نارکوٹکس کی پشتہ خرہ اور تھانہ حیات آباد میں کارروائیاں 

پولیس نارکوٹکس کی پشتہ خرہ اور تھانہ حیات آباد میں کارروائیاں 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) پولیس نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم نے گزشتہ شب لیڈیز پولیس کے ہمراہ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران ہیروئن کے پیکنگ اور ترسیل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم اپنے رہائشی گھر میں ہیروئن تیار کرنے کے بعد پیک کر کے مختلف علاقوں کوسمگل کرنے میں ملوث ہے جس کے گھر سے تین کلو گرام تیار ہیروئن، دو کلو گرام کمیکلز، ڈیجیٹل سکیل، مکسچر اور دیگر مشینری برآمدکر لی گئی ہے، اسی طرح نیٹ ٹیم نے حیات آباد کے علاقہ سے موٹر کار کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مزید دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاہے جن کے قبضہ سے تین کلو گرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ہے، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہیروئن کی تیاری، ترسیل اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق پولیس نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم (NET) نے گزشتہ شب لیڈیز پولیس ہمراہ تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد میں کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران رہائشی مکان میں ہیروئن تیار کرکے پیک کرنے کے بعد مختلف علاقوں کو سمگل کرنے والے  ملزم محمود زیب ولد محمد رازق کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اپنے گھر میں ہیروئن تیار کرنے کے بعد مختلف علاقوں کوسمگل کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شریک ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری جلدمتوقع ہے، ملزم کے گھر سے تین کلو گرام تیار ہیروئن، دو کلو گرام کمیکلز، ڈیجیٹل سکیل، مکسچر اور دیگر مشینری برآمدکر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران پولیس نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم نے تھانہ حیات آباد کی حدود میں موٹر کار کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان نور مجید ولد نور اسلم اور خادی نور ولد محمد ایوب ساکنان باڑہ ضلع خیبرکوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے تین کلو گرام ہیروئن اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی ہے جن کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -