پولیس سٹیشن کالو کے ایچ ایچ او فضل امین خان نے خودکشی کر لی
صوابی(بیورورپورٹ)پولیس اسٹیشن کالو خان کے ایڈیشنل ایس ایچ او ایس آئی فضل امین خان نے تھانے میں واقع کمرے میں نصف شب کے بعد اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق فضل امین خان منگل کی رات بارہ بجے معمول کے مطابق پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کرنے کے بعد تھانہ کالو خان واپس آئے اور وہاں موجود کمرے میں سونے کے لئے چلے گئے بدھ کی علی الصبح تقریباً پانچ بجے اپنے آپ پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ خود کشی فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی ڈی پی او محمد شعیب خان کی ہدایت پر ضلعی پولیس خود کشی کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے جدید خطوط پر تفتیش کر رہی ہے۔متوفی ایک قابل سینئر تفتیشی آفیسر ہونے کے علاوہ اچھے اخلاق اور کردار کے مالک تھے۔ اور ڈیوٹی پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیتے تھے۔ متوفی کی نماز جنازہ پولیس لائن شاہ منصور (صوابی) میں کی گئی جس میں ڈی پی اومحمد شعیب خان اور پولیس آفسران سمیت مختلف سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے متوفی کی میت کو سلامی پیش کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جس کے بعد انہیں اپنے آبائی قبرستان واقع باغیچہ ڈھیری ضلع مردان میں سپردخاک کر دیا گیا۔