وزیر اعلیٰ کی ٹریفک پولیس اہلکار  کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

وزیر اعلیٰ کی ٹریفک پولیس اہلکار  کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ ارمڑ میں ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ٹریفک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیر اعلی نے معروف دینی اور روحانی شخصیت پیر سید نور علی شاہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -