دیرلویر میں انسدا د خسرہ 12 روزہ مہم 15نومبر سے شروع ہو گی

دیرلویر میں انسدا د خسرہ 12 روزہ مہم 15نومبر سے شروع ہو گی

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) دیرلویر میں انسدا د خسرہ بارہ روزہ خصوصی مہم 15نومبر سے شروع ہو گی،مائیکرو پلان تیار،محکمہ بلدیات،تعلیم اور مقامی ایل ایچ ڈبیلو زکے تعاون سے 100فیصد بچوں کا ہدف حاصل کرنے کا فیصلہ،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد علی روغا نی کے زیر صدارت اجلاس جر گہ ہال  بلامبٹ میں منعقدہ ہوا جس میں 15نومبر سے شروع ہو نے والے انسداد خسرہ و روبیلا مہم کو کامیا ب بنانے کے لے مائیکرو پلان حوالے سے تجاویز پر بحث کی گئی،ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا تھا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لے تمام وسائل کو برو ئے کارلائے جاینگے،خسرہ کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لے خصوصی مہم چلا ئی جارہی ہیں،انہوں نے کہا سکول جانے والے بچوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے محکمہ تعلیم جبکہ سروے کے حوالے سے محکمہ بلدیات سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی میڈیا اور علما ء کرام انسداد خسرہ مہم کو کا میاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -