امن کی خاطر قبائل کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں‘ ڈپٹی کمشنر اورکزء 

  امن کی خاطر قبائل کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں‘ ڈپٹی کمشنر اورکزء 

  

ہنگو(بیورورپورٹ)امن کی خاطر قبائل نے بیش بہا شہادتیں اور قربانیاں دی ہیں ہمیں ملکر امن کے قیام کو قائم رکھ کر شہداء کے خون کے ساتھ وفا کرنا ہے ہم سب نے ملکر امن خراب کرنے والے کالی بھیڑیوں کو نکالنا ہے جب تک امن نہ ہو علاقہ ترقی نہیں کرسکتا ماموزئی میں بازاروں اور علاقے کے ترقی و اباد کاری کیلئے 35کروڑ سے زیادہ فنڈ منظور ہوا ہے سڑکوں پانی اور دیگر ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جار ی ہے ماموزئی قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے خادیزئی شہداء کے یاد میں پبلک پارک اور یاد گار شہداء تعمیر کیاجائیگا ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف امین ڈی پی او نثار احمد خان نے اپر اورکزئی خادیزئی شہداء پارک کے افتتاح اور کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا شہداء خادیزئی پارک کے افتتاحی تقریب میں لیفٹنٹ کرنل عادل اے سی عدنان احمد سمیت تمام محکموں کے افسران اور علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف امین ڈی سی محمد خالد ڈی پی او نثار احمد خان نے شہدائے خادیزئی کے دھماکے کے جگہ پر ان کے نام سے پبلک پارک کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے بعد کھلی کچہری کے انعقاد کے موقع پر ماموزئی اور علی خیل قبائلی نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے پانی سڑکیں تعلیم سمیت سکولوں اور صحت کے مراکز میں سٹاف پورا کرنے اور امن کے بحالی کے حوالے سے اپنے اپنے مسائل بیان کئے کھلی کچہری اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی محمد خالد کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل رائے کاشف امین ڈی پی او نثار احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ان شہداوں کے قربانیوں کے بدولت اج ضلع اورکزئی میں مکمل امن قائم ہوچکاہے امن کے قیام میں علاقہ عوام اپنا کردار اددا کریں اور ان صفوں سے ان کالی بھیڑیوں کو باہر نکالیں جو علاقے کو دوبارہ بدامنی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز ماموزئی قبائل کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں ماموزئی قبیلے میں ترقیاتی کاموں کیلئے 35کروڑ روپے سے زیادہ فنڈ منظور ہواہے سڑکوں  سکولوں صحت کے مراکز اور یگر ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہیں ماموزئی قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے امن کو قائم رکھنے میں علاقہ عوام کو ہمارا پورا ساتھ دینا ہوگا جب تک علاقے میں امن نہ ہو تب تک علاقہ ترقی نہیں کرسکتاہے امن کے قیام میں علاقہ عوام اپنا کرار ادا کریں بہت سے قربانیوں کے بعد امن قائم ہواہے ہمیں علاقے کے ترقی کیلئے متحد ہوکر دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہے اج کچھ کالی بھیڑیاں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -