لیاقت خٹک کے استعفے اور پی پی میں شمولیت بارے مشورے مکمل

لیاقت خٹک کے استعفے اور پی پی میں شمولیت بارے مشورے مکمل

  

نوشہرہ(بیورو رپورٹ) لیاقت خٹک کے استعفے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت بارے مشورے مکمل، تحصیل ناظم امیدوار نوشہرہ احد خٹک کی پیپلز پارٹی نوشہرہ کے رہنما خان پرویز خان عرف خان بابا سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مستقبل کے سیاسی نقشے کیحوالے سیمشاورت،ضلع نوشہرہ میں وزیردفاع پرویزخان خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات اور اور الگ پرواز کے باضابطہ اعلان کا وقت قریب آتا جارہا ہے، لیاقت خٹک اور انکے بیٹے احد خٹک کی اپنے سپورٹرز کے ساتھ مشاورت تقریبا مکمل ہوچکی ہے، اپنے کارکنان کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیاسی قیادت کے ساتھ بھی مشوروں کا آغاز کردیاہے،گزشتہ روز سابق تحصیل ناظم احد خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خان پرویز خان سے انکی رھائش گا پر ملاقات کی اس ملاقات میں لیاقت خٹک گروپ کے ناظمین بھی ساتھ تھے۔ سیاسی حلقے اس ملاقات کو انتھائی اھم قرار دے رہے ہیں اس ملاقات میں احد خٹک کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اور لیاقت خٹک کی صوبائی اسمبلی سے استعفی کے حوالے سے بھی گفتگو ھوئی ہے تاھم صوبائی اسمبلی سے استعفی بارے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سیاسی حلقوں کی طرف سے لیاقت خٹک کو مشورہ دیا گیاہے کہ انکے بیٹے احد خٹک پارٹی میں شمولیت کریں اور وہ خود استعفی نہ دیں۔اگر لیاقت خٹک پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں تو اس صورت وہ اسمبلی رکنیت سے استعفی دے سکتے ہیں 25اکتوبر کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ نوشہرہ کی سیاست میں بھی گرمی آرہی ہے اور واضح ھوتا جارہا ہے کہ لیاقت خٹک گروپ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے جارہاہے تاھم یہ واضح نہیں کہ لیاقت خٹک خود شمولیت کا اعلان کرینگے یا انکے بیٹے کی طرف سے شمولیت کا اعلان ھوگا،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر لیاقت خٹک خود یہ اعلان کرتے ہیں تو قوی امکان ہے کہ وہ پھر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے سیٹ سے بھی استعفے کا اعلان کرینگے اور عام انتخابات سے قبل دوبارہ عوامی عدالت کا بھی سامنا کرینگے*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -