پولیس کا تخریب کاری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 105ملزم گرفتار

پولیس کا تخریب کاری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 105ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         پشاور(کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف تخریبی سرگرمیوں سمیت قتل، اغوا اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب موسٹ وانٹڈ ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے، کریک ڈاون کے دوران 105 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے خطرناک ترین ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان پولیس کو تخریب کاری، دہشت گردی جیسے جرائم میں مطلوب تھے جن کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے، کریک ڈاون کے دوران ان ملزمان کو مختلف مواقع پر سہولت فراہم کرنے والے 48 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس خیبر پختونخواہ سے موسٹ وانٹڈ کریمینلز کی فہرست موصول ہوئی تھی جن میں دہشت گردی، تخریب کاری، اغوا اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی تفصیلات درج تھیں جس پر سی سی پی او عباس احسن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چاروں ڈویژنل ایس پیز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ٹاسکس ملنے پر چاروں ڈویژنل ایس پیز کی سربراہی میں مطلوب ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا گیا جس کے دوران ضلع بھرسے 105 خطرناک ترین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے جدید ترین اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کی خاطر سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اسی طرح پولیس نے ان ملزمان کو پناہ دینے اور مختلف مواقع پر سہولت و مدد فراہم کرنے پر 48 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں