فلور مل ملکیت تنازعہ، مورچہ زن ملزمان کیخلاف کارروائی، ایک گرفتار، اسلحہ برآمد 

  فلور مل ملکیت تنازعہ، مورچہ زن ملزمان کیخلاف کارروائی، ایک گرفتار، اسلحہ ...

  

          پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی پولیس نے ناصر پور کے علاقہ میں عابد فلور مل کی ملکیتی تنازعہ پر مورچہ زن مسلح افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، فلور مل کی ملکیت پر فریقین کے مابین عرصہ دراز سے تنازعہ چلا آ رہا ہے جس کی بابت عدالت میں کیس بھی زیر سماعت ہے، گزشتہ شب قمبر علی شاہ فریق فلور مل سے گندم کی بھاری کھیپ غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے دوران فریقین کے مابین تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا جو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے لگے جس کے دوران ایک ملزم محمد نوید کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا جبکہ موقع سے دو عدد کلاشنکوف، دو عدد رائفل اور کارتوس بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیاہیتفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ناصر پور کے علاقہ میں عابد فلور مل سے چند مسلح افراد غیر قانونی طور پر گندم کی بھاری کھیپ منتقل کررہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر مسلح ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد نوید ولد عبدالرشید سکنہ ترناب فارم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوئے، عابد فلور مل کی ملکیت پر ملزم فریق کا روزی خان فریق کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا ہے جن کے مابین کیس عدالت میں زیر سماعت ہے،پولیس نے ملزم کے قبضہ اور موقع سے دو عدد کلاشنکوف، دو عدد رائفل اور کارتوس برآمد کرکے ملزم فریق کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -