ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کے ملزم کو پہلا ریلیف مل گیا

 ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کے ملزم کو پہلا ریلیف مل گیا

  

 اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کے ملزم کو پہلا ریلیف مل گیا،احتساب عدالت نے عبداللہ نامی ملزم کا کیس سیشن جج کو بھیج دیا۔ ا حتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے عوام سے فراڈ کے کیس پر اب اس عد ا لت کا اختیار نہیں، ایسے کیسز اب عمومی قانون کے تحت دیگر عدالتوں میں چلیں گے۔احتساب عدالت نے ملزم کو 15 اکتوبر کو متعلقہ کور ٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔خیال رہے گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا۔

پہلا ریلیف

مزید :

پشاورصفحہ آخر -