کراچی کے تاجر سے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے تاجر سے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) ایس آئی یو پولیس نے تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے چائے کی پتی کے تاجر کو دھمکی آمیز خط دیا تھا۔ایس آئی یو نے منظور کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بلال نے چائے پتی کے تاجر کو دھمکی آمیز خط دیا تھا، جس میں تاجر سے ایک کروڑ بھتہ طلب کیا گیا۔خط کے ساتھ ملزم نے دو گولیاں بھی دیں تھیں۔ ملزم نے فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور بھتہ طلب کیا تھا۔ ملزم بلال اس سے قبل 6 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے بتایا کہ ملزم نے چائے کی پتی کے تاجرکودھمکی آمیزخط دیاتھا، خط کے ساتھ ملزم نے دوگولیاں بھی دی تھیں۔عارف عزیز کے مطابق ملزم متعددبار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے،تفتیش جاری ہے۔یاد رہے دو روز قبل کراچی میں چائے پتی کمپنی کے مالک کوایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی، بھت یکی پرچی کوریئر کمپنی کے لفافے میں دی گئی۔بعد ازاں فیروزآباد تھانے میں مدعی ثقلین کی جانب سے بھتے کی پرچی پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جس میں مدعی نے کہا تھا کہ دو نامعلوم افرادنے چوکیدار کو لفافہ دیا، لفافے میں 2گولیاں اور دھمکی آمیز خط بھی موجود تھا، خط میں میری کراچی اور اسلام آباد کی تفصیل موجود تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -