امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے،ایس ایس پی سکھر

  امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے،ایس ایس پی سکھر

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپوٹر)ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری، سماجی خدمات اور شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، ماہ ربیع الاول کے دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اجتماعات کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں جمعیت علمااسلام کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ، ضلع سکھر کے پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل و دیگر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا، ملاقات میں شہر کے امن و امان سمیت علماکرام کو درپیش خدشات اور ماہ ربیع الاول کے اجتماعات کی سیکورٹی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے گفتگو کی گئی، ملاقات میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے مذہبی رواداری،بھرپور سماجی خدمات اور امن و امان کے قیام میں خدمات کے اعتراف میں حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ اور جمعیت علمااسلام کے سنجیدہ کردار کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -