ملکی دولت بیرون ملک رکھنے  والے مجرم ہیں،عبدالرحمن سلفی

ملکی دولت بیرون ملک رکھنے  والے مجرم ہیں،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (پ ر)امیر جماعت غربااھلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس اور اب پینڈورا بکس  ہماری اشرافیہ، سیاست داں اور دیگر  کی ملکی دولت کو لوٹنے  کی بدترین نقشہ پیش  کرتی ہیں ہمارے سیاسی و معاشرتی و قومی منظر پر بدنما داغ ہیں  ناجائز ذرائع سے لوٹی جانیوالی  ملکی دولت  بیرون ملک  رکھنے والے قومی سیاستداں  قوم اور اللہ کے مجرم ہیں  ان کا محاسبہ اگر چوروں  کی ملی بھگت سے یہاں نہیں ہوسکتا تو آخرت میں یہ بڑے عذاب کے مستحق ہونگے  مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا  ہمارا نظام  سیاست  عدالت و احتساب  اسلام کے قوانین  و احکامات  کے منافی ہیں  لہذا اس قسم کی بدیانتی  و لوٹ مار کو ختم نہیں کیا جاسکتا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -