عارفوالہ: سی ٹی ڈی کارروائی، زیر حراست ملزم چھڑانے کی کوشش، 3دہشتگرد ہلاک 

  عارفوالہ: سی ٹی ڈی کارروائی، زیر حراست ملزم چھڑانے کی کوشش، 3دہشتگرد ہلاک 

  

      عارف والا(نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں کالے پٹھان قبولہ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران مبینہ طور پر تین دہشت گرد ہلاک،سی ٹی ڈی بہاولنگر کی ٹیم مبینہ طور پر ایک دہشت گرد کو ریکوری کے لئے عارف والا لا رہی تھی کہ علاقہ چک کالے پٹھان کے قریب زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے لئے مبینہ طور پر اسکے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔اس دوران فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک، جبکہ دیگر ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ برآمد، تینوں دہشتگردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کر دی گئیں۔پولیس تھانہ قبولہ نے تفتیش شروع کر دی۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -