(ن) لیگ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے متحرک، ٹاسک تفویض

(ن) لیگ 16اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے متحرک، ٹاسک تفویض

  

       لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نون 16 اکتوبر کو فیصل آباد کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہوگئی، پارٹی قائد نے پی ڈی ایم کے جلسہ کو کامیاب بنانے کی ہدایت کر دی، شہباز شریف بھی پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔سولہ اکتوبر کو فیصل آباد کے جلسے میں حمزہ شہباز نے تمام ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک دیدیا ہے، قیادت نے ہدایت دی ہے کہ تمام ارکان اسمبلی اور عہدیدار زیادہ سے زیادہ کارکن لے کر پہنچیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت دیگر قریبی شہروں کے ارکان اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ کار کن لانے کی ہدایت کر دی گئی۔ تمام ارکان اسمبلی کی حاضری چیک کی جائے گی، یونین کونسلز کے عہدیداروں کو بھی ہر صورت جلسہ میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ فیصل آباد کے کارکنوں اور عہدیداروں کو متحرک کریں گے، جلسے سے مولانا فضل الرحمن، علامہ ساجد میر، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر پی ڈی ایم قائدین خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کے قائد ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے خطاب کریں گے جبکہ جلسے میں حکومت کیخلاف فیصلہ کن معرکے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

پی ڈی ایم جلسہ

مزید :

صفحہ اول -