درپیش چیلنجز کے حل کیلئے مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور یکجہتی ضروری: اسد قیصر
اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو در پیش چیلنجز کے حل کیلئے مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے، پارلیمانی سفارتکاری پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے، اراکین پارلیمان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ ایران پاکستان دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فرحانی نے کہا کہ ایران پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایران پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے، علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی رابطوں کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے لیے پاکستان کی کوشش قابل قدر ہیں۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایرانی پارلیمان میں ایران-پاک دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر عبادی فرحانی کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں پاک- ایران تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، تاریخ اور ہمسائیگی کی لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، امت مسلمہ کو در پیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے، پارلیمانی سفارتکاری پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے، اراکین پارلیمان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اسد قیصر