حکومت نے معدنی وسائل کی دریافت کیلئے کوششیں تیز کردیں: حماد اظہر

  حکومت نے معدنی وسائل کی دریافت کیلئے کوششیں تیز کردیں: حماد اظہر

  

      ٍ اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے ہر کنویں کے دریافت کے علاقے میں سالانہ 30 ہزار ڈالر فلاحی کاموں پر خرچ ہونگے،ذخائر کی دریافت میں کامیابی کی صورت میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے لائسنس کی اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہرکی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔دو کنوؤں کی دریافت کیلئے لائسنس جاری کردیئے گئے،اٹک اور لورالائی میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے لائسنس جاری کئے گئے۔ ذخائر کی دریافت میں کامیابی کی صورت میں قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی،حکومت نے ملکی معدنی وسائل کی دریافت کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں،اگلے چند ماہ میں آف شور ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا،حکومت گیس کی درآمد کیلئے نئے ٹرمینلز پر کام کررہی ہے،مقامی گیس کی دریافت پر بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

حماد اظہر 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -