امریکہ، پوسٹ آفس ملازم نے اپنے 3ساتھیوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی
واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں ٹینیسی کے ایک پوسٹ آفس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کل 4افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔امریکی پوسٹل کے انسپکٹر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 پوسٹ آفس کے ملازم ہلاک ہوئے،دوسری جانب امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوسٹ آفس کے ملازم نے پہلے اپنے ساتھیوں کو گولی مار کر قتل کیا بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔امریکی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہے۔
قتل اور خودکشی