عوام کی خدمات سے قدم پیچھے  نہیں ہٹیں گے،یاسین آرائیں 

  عوام کی خدمات سے قدم پیچھے  نہیں ہٹیں گے،یاسین آرائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونین کمیٹی 13کے سابق چیئرمین محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ عوامی نمائندگان اقتدار میں ہو یا نہ ہوں عوام کی خدمات سے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں انشااللہعلاقہ مکینوں کو بلدیاتی و بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں علاقہ مکینوں سے گفتگو کے دوران کیا علاقہ مکینوں نے یونین کمیٹی 13کے سابق چیئرمین محمد یاسین آرائیں کی جانب سے علاقے کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے پیش خدمات کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر یونین کمیٹی 13کے سابق چیئرمین محمد یاسین آرائیں نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ جب تک علاقہ مکینون کے مسائل حل نہیں ہونگے جب تک چین سے نہیں بیٹھا جائیگا۔