شیر گڑھ، پولیس کے ہاتھوں ایک اشتہاری اور 4 سہولت کار گرفتار

شیر گڑھ، پولیس کے ہاتھوں ایک اشتہاری اور 4 سہولت کار گرفتار

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)لوند خوڑ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا  اپریشن کے دوران ایک مجرم اشتہاری سمیت 4سہولت کار گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی تخت بھائی روخان زیب خان کی نگرانی میں لوند خوڑ پولیس نے ایس ایچ او لوند خوڑ ولایت شاہ کی قیادت میں اپریشن کے دوران ایک مجرم اشتہاری سمیت4سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ بغیر رجسٹریشن کے4کرایہ داران کے خلاف مقدمات جبکہ مشتبہہ افراد  کے قبضے سے11عدد پستول.24عدد کارتوس بر آمد کئے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایس ایچ او لوند خوڑ ولایت شاہ نے کہا کہ جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا اور علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کرکے دم لوں گا عوام تعاون کرے اور جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کو بروقت اطلاع دیں اور ایک پر امن اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں اپنے نئی نسل کو منشیات سے بچائیں اور خوشحال زندگی گزاریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -