سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں بڑی کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک 

سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں بڑی کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          پاکپتن (آئی این پی) محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے پنجاب کے شہر پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے 3مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک شدگان میں منظور احمد اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں، ان کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا، وہ یوم عاشور پر بہاولنگر میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ایک دہشت گرد منظور کو حراست میں لیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد ہلاک ہوئے جبکہ 4 سے 5 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن میں ملزمان کے ٹھکانے سے ٹیم کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی ملا۔
دہشت گرد ہلاک