مہلک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 201 ہو گئی 

مہلک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 201 ہو گئی 
مہلک کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 201 ہو گئی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  مہلک کورونا وائرس سے مزید 28 پاکستانی جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا سے ملک بھر میں ہونے والی مجموعی اموات 28 ہزار 201 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 61 ہزار 685 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، 40 ہزار 309 ایکٹو کیسز موجود ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے متاثر سب سے زیادہ سندھ ہوا ہے جہاں چار لاکھ 64 ہزار 142 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، سات ہزار 514 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 22 ہزار  381 ایکٹو کیسز ہیں ۔

پنجاب میں چار لاکھ 37 ہزار  32 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 12 ہزار 808 اموات ہوئیں ، صوبے میں  12 ہزار 338 لوگ  کیسز موجود ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 366 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 666 اموات ہوئیں ، تین ہزار 386 مریض زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار  312 افراد میں کورونا پایا گیا ، 935  افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 745 زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 361 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 186  اموات ہوئیں ، گلگت میں 71 مریض زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 100 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 352 جاں بحق جبکہ 151 زیر علاج ہیں ۔آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 372 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 740 جاں بحق ہوئے ، ریاست میں  237 افراد زیر علاج ہیں ۔

ا

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -