گوجرہ موٹروے پر 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مرکزی ملزم کو کس شہر سے گرفتار کر لیا گیا ؟ جانئے 

گوجرہ موٹروے پر 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مرکزی ملزم کو کس شہر سے ...
گوجرہ موٹروے پر 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، مرکزی ملزم کو کس شہر سے گرفتار کر لیا گیا ؟ جانئے 

  

ٹوبہ ٹیگ سنگھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرہ موٹروے پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے مرکزی ملزم کو ٹوبہ ٹیگ سنگھ سے گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل گوجرہ میاں وقار نے کہاہے کہ مرکزی ملزم کی شناخت حماد احمد کے نام سے ہوئی ہے، مرکزی ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔یاد رہے کہ ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا، موٹر وے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ 

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے بتایا کہ اس کی 18 سالہ بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے جا کر موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -