”آریان کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ سمندری جہاز میں موجود ہی نہیں تھا بلکہ ۔۔“وکیل امت دیسائی نے معاملہ ہی اُلٹا دیا 

”آریان کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ سمندری جہاز میں موجود ہی نہیں تھا بلکہ ...
”آریان کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ سمندری جہاز میں موجود ہی نہیں تھا بلکہ ۔۔“وکیل امت دیسائی نے معاملہ ہی اُلٹا دیا 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے وکیل نے آریان کی چھاپے کے وقت کروز شپ پر موجودگی کے الزام کو جھوٹا قرار دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کی سیشن کورٹ میں آریان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت میں وکیل امیت دیسائی نے کہا کہ میرا مو¿کل این سی بی کی جانب سے 2 اکتوبر کو مارے جانے والے چھاپے کے وقت کروز شپ پر نہیں تھا، یہ الزام سراسر جھوٹا ہے۔امیت دیسائی نے کہا کہ آریان کو کروز پر جانے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان اپنے دوست ارباز مرچنٹ کے ہمراہ جب داخلی دروازے پر پہنچا تو اس وقت این سی بی پہلے سے وہاں موجود تھی، انہیں آریان کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔

آریان خان کے وکیل نے مزید کہا کہ میرے مو¿کل کے خلاف وہاں ہونے اور منشیات کے استعمال کا مقدمہ ہے لیکن اس کے پاس رقم موجود نہیں تھی، منشیات برآمد ہونے والوں سے بھی آریان کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔امیت دیسائی کا کہنا تھا این سی بی ڈرگز ڈیلرز کو پکڑنے کیلئے بہت اچھے اقدام کررہی ہے لیکن یہ انتہائی غیراخلاقی ہے کہ بے قصور افراد کو جیل میں رکھا جائے۔

این سی بی نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں آریان کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اس کا تعلق انٹرنیشنل گروہ سے جوڑا تھا جس پر امیت دیسائی نے کہا تھا کہ یہ چھوٹے بچے ہیں، ضمانت کیلئے مزید تاخیر نہ کی جائے۔آریان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے معاملے کو مزید بدتر نہ بنایا جائے، یہ بہت تکلیف اٹھا چکے، انہوں نے اس معاملے میں سبق سیکھ لیا ہے۔

مزید :

تفریح -