بختاور بھٹونے اپنے بیٹے کو کس ملک میں جنم دیا ؟ جانئے

بختاور بھٹونے اپنے بیٹے کو کس ملک میں جنم دیا ؟ جانئے
بختاور بھٹونے اپنے بیٹے کو کس ملک میں جنم دیا ؟ جانئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہیں ہر طرف سے مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں ، بختاور بھٹو نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کے گھر 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ، انہوں نے بیٹے کو متحدہ عرب امارات میں جنم دیا ، انہوں نے اپنے جھولی بھرنے کی خوشخبری ایک دن بعد 11 اکتوبر کو انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی ۔

بختاور بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش آئندہ ماہ 8 نومبر کو ہونی تھی مگر ننھے مہمان نے اپنی مرضی چلائی اور وہ دنیا میں 10 اکتوبر کو آئے۔آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے لکھا کہ بچے کی ایک ماہ قبل پیدائش پر وہ سب خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے یہ بھی بتایا کہ پیدائش کے بعد ان کا بیٹا نوزائیدہ بچوں کے نگہداشت کے وارڈ میں ہے، جہاں ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے بیٹے کی مکمل صحت یابی کے لیے لوگوں سے دعا کی اپیل بھی کی اور تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے نومبر 2020 میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کرنے کے بعد 31 جنوری 2021 کو شادی کی تھی۔ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں بلاول ہاوس پر ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں، جس میں اہم سیاست دانوں نے شرکت کی تھی۔

مزید :

قومی -