مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے کل سے ایک اور اہم ترین سہولت سے محروم ہو جائیں گے 

مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے کل سے ایک اور اہم ترین سہولت سے محروم ہو جائیں ...
مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے کل سے ایک اور اہم ترین سہولت سے محروم ہو جائیں گے 

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والے افراد کے خلاف حکومت کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے ،  ایسے افراد کل سے ایک اور اہم ترین سہولت سے محروم کر دیے جائیں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ٹرین میں سفر کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری قرار دیتے ہوئے 

مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر کل سے سفر کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ کل سےمکمل ویکسی نیشن کرانیوالےمسافرہی ٹرین میں سفرکرسکیں گے۔

ٍریلوے انتظامیہ کے مطابق  ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانےوالےمسافروں کوہی ٹکٹ جاری ہوں گے، مسافروں اورملازمین  کیلئے ریلوےاسٹیشن پربھی ویکسین لگوانےکی سہولت دی گئی ہے ،  ریلوےانتظامیہ نےریلوےاسٹیشن پرکوروناویکسی نیشن بوتھ قائم کردیا ہے ۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -