کراچی میں 12 سالہ بچہ دیگر پانچ بچوں کو بٹھا کر گاڑی سڑک پر بھگانے لگا ، لیکن کس طرح رکے ؟ جانئے

کراچی میں 12 سالہ بچہ دیگر پانچ بچوں کو بٹھا کر گاڑی سڑک پر بھگانے لگا ، لیکن ...
کراچی میں 12 سالہ بچہ دیگر پانچ بچوں کو بٹھا کر گاڑی سڑک پر بھگانے لگا ، لیکن کس طرح رکے ؟ جانئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی سڑکوں پر 12 سالہ بچہ ہائبرڈ کار کو سپورٹس کار سمجھ کر’ گیم ‘کی طرح شہر میں دوڑانے لگا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو تحویل میں لیا اور بعدازاں وارننگ جاری کرکے چھوڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر گوٹھ میں گاڑی سڑک پر چلاتے وقت دوسری کار سے ٹکرا گئی، شہری نے کار کو روکا تو گاڑی میں 5 بچے رونے لگے ، بچوں کی عمریں تین سے 14 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہناتھا کہ گاڑی میں موجود دو بچوں نے سکول یونیفارم پہن رکھے تھے ، بچوں کی عمر بہت کم تھی اس لیے وارننگ دیتے ہوئے انہیں چھوڑ دیا گیاہے ۔والدین نے بچوں کو دوبارہ گاڑی نہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -