اعلیٰ سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی نوجوان لڑکی گرفتار، موبائل سے کتنی ویڈیو ملیں، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے اعلیٰ افسران کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر حنا محمود نامی لڑکی کو گرفتار کیا ۔ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے مطابق حنا محمود نامی لڑکی کے خلاف پنجاب اور وفاقی اداروں کے مختلف افسران نے بلیک میل کرنے کی درخواستیں دی تھیں ، ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے مطابق ملزمہ کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔