ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کا ٹریننگ شیڈول تبدیل، پریکٹس میچ کی بجائے ٹریننگ کی جائے گی 

ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کا ٹریننگ شیڈول تبدیل، پریکٹس میچ کی بجائے ٹریننگ کی جائے ...
ٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ کا ٹریننگ شیڈول تبدیل، پریکٹس میچ کی بجائے ٹریننگ کی جائے گی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کی ٹریننگ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ، سکواڈ آج پریکٹس میچ کی بجائے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ٹریننگ سیشن آج شام 5 بجے شروع ہو گا جو دو گھنٹے پر مشتمل ہو گا۔ اس دوران کھلاڑی نیٹ سیشن کریں گے  جبکہ قومی سواڈ کل صبح 11 بجے چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے دبئی کیلئے اڑان بھرے گا۔

ٹی 20  ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا افتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا ، قومی ٹیم ایونٹ میں دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گی ، پاکستان کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے ساتھ ہوگا ۔

مزید :

کھیل -T20 World cup -T20 World cup News Updates -