سوشل میڈیا اکاوئنٹس ہیک کرکے بلیک میل کرنے والی خاتون ہیکر پکڑ ی گئی، تفتیش میں حیران کن انکشافات کر دیئے 

سوشل میڈیا اکاوئنٹس ہیک کرکے بلیک میل کرنے والی خاتون ہیکر پکڑ ی گئی، تفتیش ...
سوشل میڈیا اکاوئنٹس ہیک کرکے بلیک میل کرنے والی خاتون ہیکر پکڑ ی گئی، تفتیش میں حیران کن انکشافات کر دیئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے سائبر کرائم نے موبائل فون ہیک کر کے بلیک میل کرنے والی خاتون ہیکر کو پکڑ لیاہے جس سے تحقیقات کے دوران انتہائی حیران کن انکشافات ہوئے ہیں ، خاتون ہیکر نے بلیک میلنگ میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہناہے کہ ملزمہ نے شہری کے جی میلز ، سنیپ چیٹ ، ہاٹ میل اکاﺅنٹ ہیک کیئے ،اس کے علاوہ شہری کے سکائپ اور انسٹا گرام اکاﺅنٹ بھی ہیک کیئے ، اکاﺅنٹ ہیک کر نے کے بعد دو خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز لگا دیں ، واٹس ایپ کے دو نمبروں سے بھی خواتین کی ویڈیوز وائرل کی گئیں ، مکار ہیکر نے شناخت چھپانے کیلئے وی پی این بھی استعمال کیا ۔

ایف آئی اے کاکہناتھا کہ ملزمہ سے برآمد موبائل فون میں قابل اعتراض مواد اور واٹس ایپ نمبر پائے گئے ہیں ، ملزمہ کے موبائل پر ویڈیوز وائرل کرنے کیلئے شہری کی آئی ڈیز استعمال ہوئیں ، موبائل فون سے درخواست گزاروں کے خلاف قابل اعتراض مواد بھی ملا ۔

مزید :

قومی -