امریکہ کی اہم شخصیت کی مریم نوا ز سے جاتی امراءمیں ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے امریکی ناظم الامور انجیلاایجلرنے جاتی امراءمیں ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور ملکی و غیر ملکی صورتحال پر گفتگو کی ۔اس ملاقات میں شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، پرویز رشید اور دیگر ن لیگی رہنما بھی شریک ہوئے۔