ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو تھے : محمد یحییٰ بٹ

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو تھے : محمد یحییٰ بٹ
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو تھے : محمد یحییٰ بٹ

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) چیف کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ یوتھ موبیلائزیشن کمیٹی / اپوزیشن لیڈر میٹرو پولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ محمد یحییٰ بٹ نے کہا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو تھے،  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تاریخ ایک سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔ ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہماری قوم اپنے ہیروز کو ان کے چلے جانے کے بعد ان کی قدروقیمت سے شناسائی ہوئی ہے، ان کی موجودگی میں نہیں۔ ہم اللہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ قوم کو جیتے جاگتے اور زندہ قومی ہیروز کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے اللہ ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔ ملک کی دفاعی صلاحتیں بڑھانے میں ان کی خدمات پر پاکستانی قوم ان کی مقروض ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر جیسے قومی ہیروز صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جو ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دے کر ملک و قوم کا سرفخر سے بلند کرتے ہیں۔ ملک و قوم کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -