پنجاب کے تعلیمی بورڈزآج انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے

پنجاب کے تعلیمی بورڈزآج انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے
پنجاب کے تعلیمی بورڈزآج انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ پروموشن پالیسی کے تحت آج شام پانچ بجے آرہاہے اور میٹرک کے نتائج کا اعلان پرسوںشام پانچ بجے ہوگا، مقررہ وقت کے بعد آپ اسی ویب سائٹ پر اپنا نتیجہ بھی دیکھ سکیں گے ۔

ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے کابینہ ممبران سے ایک سرکلر کے ذریعے منظوری لے لی ہے اور تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں،دیگر متعلقہ حکام سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد بورڈز نتائج کا اعلان کردیں گے ۔ 

پنجاب میں نو ایجوکیشن بورڈز ہیں جن میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، لاہور، ملتان ، راولپنڈی ، سرگودھا اور ساہیوال شامل ہیں۔ 

ساہیوال بورڈ کا نتیجہ دیکھئے 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -