لاہور میں دھرنا دیے بیٹھے نابینا افراد پر تاجروں کادھاوا، سڑک ٹریفک کیلئے کلیئر کرا لی

لاہور میں دھرنا دیے بیٹھے نابینا افراد پر تاجروں کادھاوا، سڑک ٹریفک کیلئے ...
لاہور میں دھرنا دیے بیٹھے نابینا افراد پر تاجروں کادھاوا، سڑک ٹریفک کیلئے کلیئر کرا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں مال روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے نابینا افراد پر تاجروں نے دھاوا بول دیا اور بیریئرز اٹھا کر روڈ کھلوا دی ۔

نجی ٹی وی 24نیو زکے مطابق تاجر نابیناافراد پر چڑھ دوڑے جس کے بعد تاجر اور نابینا افراد گتھم گتھا ہو گئے ، اس دوران پولیس اہلکاروں کا کردار خاموش تماشائی کا رہا ، تاجروں نے زبردستی بیرئیرز ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جس پر نابینا افراد سڑکوں پر لیٹ گئے ۔

فریقین میں کچھ دیر حالات کشیدہ رہنے کے بعد نابینا افرا د دوبارہ مال روڈ پر دھرنا دینے میں کامیاب ہو گئے ۔ادھر تاجروں کا کہنا ہے کہ مال روڈ بند ہونے سے کاروبارمتاثر ہو رہا ہے ۔