پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا

پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا
پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے ) نے افغان دارلحکومت کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ۔ پی آئی اے کے مطابق آپریشن معطلی کی وجہ سکیورٹی وجوہات ہیں  تاہم جیو نیوز نے بتایا کہ پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے طالبان کے غیر مناسب رویے کے باعث   آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز کی جانب سے کہا گیا کہ مشکلات کے باوجود کابل کے لئے فضائی آپریشن جاری رکھا مگر اب سکیورٹی وجوہات کے باعث آپریشن ملتوی کر رہے ہیں ، کابل آپریشن آئندہ احکامات تک ملتوی رہے گا۔

ادھر برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کابل کے لیے اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان افغان حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کے لیے جاری کردہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی ( اے سی سی اے)کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ائیر لائنز  ٹکٹ کی قیمتیں 15 اگست 2021 سے پہلے والے ریٹ پر رکھیں، بصورت دیگر ان کا آپریشن بند کر دیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -