پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 سے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 سے ضمنی انتخابات کے لیے جمشید اقبال چیمہ کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

این اے 133 لاہور کی سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ لاہور کا یہ حلقہ گرین ٹاؤن، ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن اور کوٹ لکھپت سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے۔عام انتخابات کے دوران ن لیگ نے یہ سیٹ 12ہزار کی لیڈ سے جیتی تھی۔پرویز ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کو شکست دی تھی۔

مزید :

قومی -