پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبرا ن کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں پہنچ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبرا ن کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی ...
پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبرا ن کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا  کے لیے الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تعیناتی کیلئےپارلیمانی کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس منسوخ  ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف میں اتفاق نہ ہونے پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی پارٹی  کے پاس پہنچا ہے۔  اجلاس چیئرپرسن ڈاکٹرشیریں مزاری کی سربراہی میں ہوناتھا۔ پنجاب اورخیبرپختونخواسےممبران 26جولائی کوریٹائرڈہوئے تھے ۔ کمیٹی کووزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکی جانب سےنام بھجوادیئےگئے  ہیں۔وزیراعظم نےخیبرپختونخواکیلئےجسٹس(ر)اکرام اللہ ،فریداللہ،مزمل خان اور پنجاب کے لیے احسن محبوب ،ایڈووکیٹ راجہ عامرخان،ڈاکٹرپرویزعباس کےنام تجویزکیے  تھے۔ اپوزیشن لیڈر نے پنجاب سے 6 نام جسٹس(ر)طارق افتخار،جسٹس (ر)مشتاق احمد،خالدمسعودچودھری،عرفان قادر،محمدجاویدانور،عرفان علی کےنام تجویزکیے تھے۔ شہبازشریف نےخیبرپختونخواکیلئےافسرشاہ،صفدرحسین،سہیل الطاف کے نام تجویزکیے تھے۔

مزید :

قومی -