انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، ملتان بورڈ میں 48 طلبہ کے 100 فیصد نمبر،  باقی بورڈز کا کیا حال رہا؟

انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، ملتان بورڈ میں 48 طلبہ کے 100 فیصد نمبر،  باقی ...
انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، ملتان بورڈ میں 48 طلبہ کے 100 فیصد نمبر،  باقی بورڈز کا کیا حال رہا؟
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ملتان، لاہور، گوجرانوالہ اورفیصل آباد  بورڈز کے 98 فیصد سے زائد طلبہ پاس ہوگئے۔

 ملتان بورڈ میں 48 ایسے طلبہ ہیں جنہوں نے 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔ اس کے علاوہ 7265 طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے ملتان بورڈ میں ایک ہزار سے زائد نمبرز حاصل کیے۔ ملتان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 98.64 فیصد رہا ، صرف وہ 2461 طلبہ فیل ہوئے ہیں جنہوں نے امتحان میں شرکت نہیں کی تھی۔ دوسری لفظوں میں یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ملتان بورڈ میں امتحان دینے والے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 98.71 فیصد رہا ۔ چیئرمین لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبہ 80029 پر ایس ایم ایس کرکے اپنا نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔  وہ طلبہ جو فیل ہوئے ہیں ان کا خصوصی  امتحان   لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب 98.81 فیصد رہا۔ یہاں ایک لاکھ 50 ہزار 353 میں سے ایک لاکھ 48 ہزار 560 طلبہ پاس ہوئے۔ فیصل آباد بورڈ میں ایک لاکھ 11 ہزار 547 میں سے ایک لاکھ نو ہزار 970 طلبہ پاس ہوئے اور یہاں کامیابی کا تناسب 98.59 فیصد رہا۔ فیصل آباد بورڈ کے طلبہ 800240 پر ایس ایم ایس کرکے اپنا نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ تعلیمی بورڈز نے رواں سال امتحان میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کا اعلان نہیں کیا کیونکہ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے امتحان صرف اختیاری مضامین کا ہی لیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -گوجرانوالہ -لاہور -ملتان -