اپنے بوائے فرینڈ کی خاتون دوست کو ہراساں کرنیوالی رکن پارلیمنٹ پر الزام ثابت، کارروائی شروع

اپنے بوائے فرینڈ کی خاتون دوست کو ہراساں کرنیوالی رکن پارلیمنٹ پر الزام ...
اپنے بوائے فرینڈ کی خاتون دوست کو ہراساں کرنیوالی رکن پارلیمنٹ پر الزام ثابت، کارروائی شروع
سورس: Twitter/@ClaudiaWebbe

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے بوائے فرینڈ کی خاتون دوست کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ پر الزام ثابت ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ رکن پارلیمنٹ 56سالہ کلاﺅڈیا ویبی ہے جو اپنے پارٹنرلیسٹر تھامس کی 59سالہ دوست مشعیل میریٹ کو ستمبر 2018ءسے اپریل 2019ءتک فون پر دھمکیاں دیتی۔ وہ مشعیل کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دوستی سے حسد کرتی تھی اور اسے تھامس سے دور رہنے کو کہتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مشعیل نے بالآخر تنگ آ کر معاملہ پولیس کو رپورٹ کر دیا جس پر کلاﺅڈیا کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی اور ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ کلاﺅڈیا نے ان فون کالز پر مشعیل کو فاحشہ کہا اور دھمکی دی کہ وہ اس کی برہنہ تصاویر اس کی فیملی کو بھیج دے گی۔عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور ممکنہ طور پر کلاﺅڈیا کو جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ وہ لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ بنی تھی چنانچہ اس پارٹی سے نکالے جانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید :

برطانیہ -