اسرا ئیل کا مسلم ملک پر فضائی حملہ ، ہلاکتیں 

اسرا ئیل کا مسلم ملک پر فضائی حملہ ، ہلاکتیں 
اسرا ئیل کا مسلم ملک پر فضائی حملہ ، ہلاکتیں 

  

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ میں شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے مانیٹر کے مطابق وسطی شام میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ایک شامی فوجی اور تین جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔اس سے قبل شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صنعا ءکے مطابق صوبے حمس کے شہر تدمر کے قریب حملے میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

شامی عرب نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے شب 11 بج کر 34 منٹ پر تدمر کے علاقے میں ایک کمیونیکیشن ٹاوراور دیگر املاک کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملے کیا۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق اس حملے میں شام میں موجود ایرانی املاک کو نشانہ بنایا گیا جن میں مواصلاتی ٹاور بھی شامل تھا۔اس سے قبل پچھلے ہفتے کے دوران بھی اسی فوجی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں دو جنگجو ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -